پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی سمیت کئی متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں بزرگ شہری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر امدادی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے **ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس** قائم کر دیے ہیں۔ ان مراکز میں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، کھانا، پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوان دن رات متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پانی میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال رہے ہیں۔

متاثرین سیلاب نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور مسلسل خدمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوان ان مشکل حالات میں ان کے لیے بڑی سہولت اور سہارا بنے ہوئے ہیں۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter