پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور ڈرون مار گرایا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر گرایا گیا، جو پاکستانی حدود میں نگرانی کی کوشش کر رہا تھا۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر "فینٹم فور” ماڈل کا تھا جو بھارتی فوج کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

یاد رہے کہ اسی روز پاک فوج نے مناور سیکٹر (بھمبر) میں بھی ایک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سرحدی کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں، جو خطے میں امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ دشمن کے کواڈ کاپٹرز کو نشانہ بنانا پاک فوج کی تکنیکی صلاحیت، چوکسی اور بھرپور تیاری کا واضح ثبوت ہے، اور افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter