جمعرات, 8 مئی , 2025

پاکستانی افواج نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے، قوم قربانی سے گریز نہیں کرے گی،شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور بہادر سپاہیوں نے بھارت کو زبردست جواب دے کر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر ناز ہے، چاہے دشمن کے پاس پانچ ہوں یا چھ رافیل طیارے، ہمارے شاہینوں نے انہیں زمین بوس کر کے اپنی مہارت کا واضح ثبوت دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے جیتے ہیں اور پاکستان کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کا جواب کب اور کہاں دینا ہے، اس کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا۔

بھارتی حملوں کے بعد تازہ صورتحال سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا بلکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے حساس انفراسٹرکچر پر بھی حملہ کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter