پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی سطح پر بات چیت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت جونیئر سطح کے مذاکرات چین میں جاری ہیں۔
یہ مذاکرات ارمچی میں ہو رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے نمائندے دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی میں کوئی نرمی نہیں لائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے: طلال چوہدری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے وزارت خارجہ کے ایک ایڈیشنل سیکریٹری کو ان مذاکرات میں شرکت کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ اس عمل کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
