یومِ استحصالِ کشمیر پر عسکری قیادت کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف، ایئر چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

راولپنڈی: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح پیغام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کی اس منصفانہ جدوجہد کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کرتی ہیں اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی بھی ہے۔

5 اگست کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مشعال ملک کا مزارِ قائد پر خطاب

آئی ایس پی آر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔ کشمیر میں نافذ عسکری محاصرہ، سیاسی قیدیوں کی گرفتاریاں، اظہارِ رائے پر قدغن، اور آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی کوششیں عالمی برادری کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہیں۔

عسکری قیادت نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی افواج کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گی اور کسی بھی بین الاقوامی فورم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35-اے ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت چھین لی تھی، جس کے بعد ہر سال پاکستان میں 5 اگست کو یومِ استحصال کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کی طرف مبذول کروائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter