پاکستان انڈیا تنازع: بروقت مداخلت نہ ہونے پر جنگ چھڑنے کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بحرانوں کے دوران مؤثر رابطوں کی کمی اور کرائسس مینجمنٹ کے نظام کی غیر موجودگی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مستقبل میں جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے، اور اس دوران عالمی طاقتیں بھی بروقت مداخلت کرنے کے قابل نہیں ہوں گی۔

latest urdu news

سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے جنرل شمشاد کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیوں، وہاں کی سیاسی سوچ اور خطے میں کرائسس مینجمنٹ کے مؤثر نظام کی غیر موجودگی سے ایسا لگتا ہے کہ اگر کوئی نیا بحران پیدا ہوا تو عالمی طاقتیں بھی بروقت اقدام نہ کر سکیں گی اور تب تک بہت نقصان ہو چکا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد نہ صرف متنازع علاقوں بلکہ پورے پاکستان اور بھارت میں جنگ کے خدشات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، اور یہ صورتِ حال نہ صرف ڈیڑھ ارب عوام کے لیے خطرہ ہے بلکہ خطے میں سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

جنرل شمشاد نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کے دوران موجودہ واحد فعال رابطہ لائن، یعنی دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان موجود ہاٹ لائن، ناکافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ کس طرح دونوں ملکوں کی قیادت کا جنگی جنون خطے کے کرائسس مینجمنٹ سسٹم کو یرغمال بنا لیتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter