ہاکی ایشیا کپ ، قومی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی،بھارت میں ہونے والے آئندہ 2025ء مینز ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا، خصوصاً خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی شرکت کے لیے بھارتی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت کھیل نے مشترکہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ "ہم ملٹی نیشنل ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر کسی قسم کے تحفظات نہیں رکھتے”، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو طرفہ سیریز سے متعلق فیصلے الگ نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان پر حکومت کی پالیسی مختلف رہتی ہے۔

latest urdu news

ایشیا کپ 2025ء کا انعقاد 27 اگست سے 7 ستمبر تک ریاست بہار کے شہر راجگیر میں ہونا ہے، جس میں پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں متوقع ہے، جہاں ایک مرتبہ پھر دونوں ملکوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آ سکتی ہیں۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے لیے یہ موقع نہ صرف بین الاقوامی سطح پر واپسی کا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے بلکہ یہ کھیلوں کے میدان میں پاک بھارت تعلقات میں نرمی کی علامت بھی بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے باوجود کھیلوں میں رابطے کے یہ اقدامات علاقائی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت اشارہ سمجھے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی دو طرفہ سیریز کئی برسوں سے معطل ہیں اور زیادہ تر مقابلے صرف عالمی یا ایشیائی ٹورنامنٹس کے دوران ہی ہوتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter