بیجنگ میں پاک-چین اعلیٰ سطحی ملاقات آج ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار چینی قیادت سے اہم مشاورت کے لیے بیجنگ روانہ

سیز فائر کے بعد پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات آج بیجنگ میں ہوگی۔ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

پاکستانی وفد میں اہم شخصیات شامل

اسحاق ڈار کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی چین گیا ہے، جس میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی شامل ہیں۔ وفد کی چینی قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔

دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبے، سیکیورٹی امور اور اقتصادی شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقات کے دوران علاقائی تناظر میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان، چین اور افغانستان کی سہ فریقی ملاقات بھی طے

اس کے علاوہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اس مقصد کے لیے کل چین پہنچ رہے ہیں، اس اجلاس میں افغان امن عمل، تجارت، بارڈر سیکیورٹی اور مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔

روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا بیان

بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ملاقات خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم موقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دیگر عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter