کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آرمی نے عالمی سطح کی معروف اور انتہائی مشکل فوجی مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر 2025 کے دوران برطانیہ کے علاقے ویلز میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔

latest urdu news

پاکستانی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عسکری مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل اور دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 60 کلومیٹر طویل سفر مکمل کیا۔ اس دوران ٹیم نے مختلف عسکری فرائض بھی سر انجام دیے، جن میں حکمتِ عملی، فائرنگ، نیویگیشن، اور انٹیلیجنس کے چیلنجز شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان آرمی بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اپنی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت، اور عزم کے ساتھ وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھتی ہے، اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter