ترجمان پاک فوج: دشمن کی جارحیت کے خلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ نشست میں کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

latest urdu news

ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق، پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں اور خارجی عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے طلبہ و اساتذہ کو ملکی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر طلبہ و اساتذہ نے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے سوشل میڈیا پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اب یہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ متحد ہو کر ملکی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter