دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کی سرحد پار دراندازی کا ایک نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کررہے ہیں، جن کے ہمراہ اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا یعقوب کررہے ہیں، جبکہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دوحہ میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات میں پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں عارضی سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، تاکہ بات چیت کے ذریعے مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter