پہلگام فالس فلیگ آپریشن :ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارت کی جانب سے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ کا نعرہ سرِفہرست ٹرینڈ بن گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی دبنگ پریس کانفرنس نے بھارتی قیادت کو سخت اور واضح پیغام دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، ہم تصادم کا آغاز نہیں کرتے لیکن اگر کسی نے ہمیں آزمایا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ جارحیت ہی واحد راستہ ہے، پاکستان ہر میدان میں جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گی، اگر دشمن جنگ مسلط کرتا ہے تو پھر جواب کا انداز بھی ہم ہی طے کریں گے۔

ترجمان کا یہ جملہ “ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں“ اب سوشل میڈیا پر قومی آواز بن چکا ہے، ہزاروں صارفین نے اس نعرے کو اپنا پیغام بنایا اور قومی عزم کی علامت کے طور پر شیئر کیا، جس سے یہ فقرہ راتوں رات ایک وائرل ٹرینڈ بن گیا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام میں ہونیوالے افسوناک واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس معاملے میں انہیں انصاف دلانے کی بات کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح اسکا جواب دیاجائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter