پہلگام فالس فلیگ آپریشن، قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، حکومتِ پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارت کی جانب سے جاری جنگی اشتعال انگیزی کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اہم قرارداد آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جہاں اراکین اسمبلی نہ صرف بھارتی جارحیت بلکہ ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کریں گے، اجلاس کے دوران قومی سطح پر پالیسی اور بیانیہ مرتب کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ان کیمرا بریفنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی سے متعلق پاک فوج کی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیر اطلاعات نے سفارتی محاذ پر حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter