اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت، مکمل طریقہ کار جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کی خصوصی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے جو مختصر دورانیے کے لیے پاکستان آتے ہیں اور ملک میں قیام کے دوران اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

latest urdu news

پی ٹی اے کے مطابق، اوورسیز پاکستانی ہر بار وطن آمد پر 120 دن (چار ماہ) کے لیے اپنے موبائل فون کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس مدت کے دوران رجسٹرڈ موبائل فون پاکستان میں کسی رکاوٹ کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس عارضی رجسٹریشن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، اور یہ مکمل طور پر آن لائن اور خودکار عمل ہے۔ اس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو کسی دفتر جانے یا کاغذی کارروائی میں پڑے بغیر سہولت حاصل ہو جاتی ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

اوورسیز پاکستانی اپنا موبائل فون رجسٹر کروانے کے لیے پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں

  • 🔗 https://dirbs.pta.gov.pk/drs/auth/login

اس ویب پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر ضروری معلومات درج کریں، جس کے بعد متعلقہ موبائل فون عارضی طور پر رجسٹر ہو جائے گا۔

پی ٹی اے کے اس اقدام سے لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا جو مختصر وقت کے لیے وطن واپس آتے ہیں اور اپنے ذاتی موبائل فونز کو پاکستان میں قانونی طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter