اورکزئی آپریشن: لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورکزئی: سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب اورکزئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم "فتنتہ الخوارج” کے ٹھکانے پر کی گئی۔ آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ میجر طیب راحت بطور سیکنڈ ان کمانڈ اپنی جان قربان کر گئے۔ شہید ہونے والے دیگر جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں’آپریشن بنیان مرصوص‘کی تاریخی کامیابی :مریم نواز

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ ملک دشمن عناصر، بالخصوص بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

قوم نے اپنے ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جو مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter