اپوزیشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن جماعتوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ حکومت یہ ترمیم سینیٹ سے منظور نہ کرا سکے۔

latest urdu news

سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا، "ہم پوری کوشش کریں گے کہ حکومت آج ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرا سکے۔ اصولی طور پر ہم استثنیٰ کے خلاف ہیں، جس نے کوئی جرم کیا ہو اسے سزا ملنی چاہیے۔”

دوسری جانب نامزد اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس اور دیگر ارکان محمود اچکزئی کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں پی ٹی آئی کے سینیٹرز علی ظفر، حامد خان اور ہمایوں مہمند آئینی ترامیم پر مشاورت کریں گے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی کہا کہ ستائیسویں ترمیم سے چھبیسویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے، اور یہ طریقہ کار اور ترمیم دونوں غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمان کو پامال کیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے واضح کر دیا کہ وہ آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی اور اگر ترمیم پیش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter