اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں ترمیم کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک محمود اچکزئی نے کہا کہ آج سے تحریک شروع ہو رہی ہے اور رات ساڑھے آٹھ بجے سے نعرے بلند کیے جائیں گے۔ آج کا نعرہ ہوگا: "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے”۔

latest urdu news

مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 27 ویں ترمیم اشرافیہ کے مفادات کے لیے کی گئی ہے اور آئین کا تعلق کسی شخصیت سے نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم کو عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کیا جا رہا ہے اور ملک کو خطرناک صورتحال کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کو روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter