ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل، متعدد پروازیں متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی عارضی بندش کا نوٹم جاری کیا۔ فضائی پابندی کے باعث 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

latest urdu news

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔

مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیااور تاخیر کے باعث اسے ملتان کی بجائے کراچی میں اتارا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter