آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹر تباہ، طالبان کو بھاری نقصان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اور پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا ہے۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے مہمند دھارا بیس میں بھی دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اعظم وارسک سیکٹر میں طالبان کی شاگا پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ مزید برآں، میرا نشاہ کے قریب طالبان پوسٹ ٹاور، جنڈوسر پوسٹ اور ژوب سیکٹر کی طاہر پوسٹ بھی مؤثر کارروائی کے دوران تباہ کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 331 طالبان اہلکار ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فضائی کارروائی میں 163 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں، جبکہ 104 چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ اور 22 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ گئیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ افغانستان کے 37 مقامات کو فضائی حملوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا، اور آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ طالبان رجیم کو بلا اشتعال جارحیت کے خلاف مکمل جواب دیا جا سکے۔

افغان سرحد پر کشیدگی، آپریشن ‘غضب للحق’ میں بھاری جانی و عسکری نقصان کا دعویٰ

پاک فوج اور فضائیہ کی یہ کارروائیاں افغان طالبان کے فوجی ٹھکانوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter