موجودہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج کہنا غلط ہے:رانا ثنا اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا کسی بھی ملک کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

latest urdu news

انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ نظام کو "ون پیج” یا "ہائبرڈ” کہنا غلط فہمی ہے، کیونکہ ریاست کے تمام ستون جیسے فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور سیاست مل کر چلیں تو کامیابی ممکن ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے خود پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ حکومتی معاملات پر میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، جس کا مقصد حکومت میں ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کا اشتراک ہر ترقی یافتہ ملک کی خصوصیت ہے، اور جب پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو وہ عزت اور کامیابی حاصل کرتی ہے۔

پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی،مریم نواز کا سخت موقف

انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگی پر کہا کہ یہ معمول کی بات ہے، جہاں ہر پارٹی کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہوتا ہے، اور دونوں جماعتیں اس نظام کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان جلسوں سے ریلیف حاصل نہیں کر پائیں گے اور وہ خود اپنا نقصان کریں گے۔

نواز شریف کی قومی امور سے دوری پر بات کرتے ہوئے، رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف شہباز شریف کی قیادت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مگر میڈیا سے بات چیت سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ پارٹی میں ہم آہنگی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خاموشی کی وجہ سے بعض لوگ نواز شریف کی لاتعلقی سمجھتے ہیں، جو حقیقت نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter