جمعرات, 8 مئی , 2025

بھارتی جارحیت، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے مؤثر ردعمل پر غور کیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کی گئی۔

latest urdu news

اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جہاں کمیٹی کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے دی جانے والی دندان شکن جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور آئندہ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اعلامیہ میں بھارتی کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت نے جھوٹے دہشت گرد کیمپوں کا بہانہ بنا کر معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا، اور اس حملے کی غیر قانونی نوعیت پر بھی غور کیا۔

اعلامیہ کے مطابق بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکر گڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں بلااشتعال حملے کیے، جن میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، اور عمارتوں اور مساجد کو نقصان پہنچا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی منظوری دے دی، اور بھارت کی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی اقدامات کے طور پر تسلیم کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter