شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم 14 خوارج ہلاک، دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ، آپریشن تاحال جاری

latest urdu news

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے حساس علاقے دتہ خیل میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب دشمن کے ان ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاع ملی، جہاں بھارت کی مدد سے چلنے والے دہشتگرد موجود تھے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 شدت پسند مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی نیٹ ورکس سے تھا۔ دورانِ آپریشن دہشتگردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں کہ ملک کو ہر قیمت پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی سے پاک کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی سیکیورٹی ادارے کو دیں۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان ماضی میں بھی دہشتگردوں کی آماجگاہ رہا ہے، جہاں آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے بڑے فوجی آپریشن کیے جا چکے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں "فتنہ الہندوستان” کے نام سے کام کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔ سیکیورٹی ادارے ان نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter