علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر یہ اقدام اٹھایا۔

latest urdu news

عدالت میں کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد باقی 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے 5 گواہان بھی مالِ مقدمہ سمیت عدالت پہنچے، تاہم علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے نہ صرف علیمہ خان بلکہ ان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہیں اور ان کا رویہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ عدالت نے ضامن کی جائیداد کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت جاری کر دی ہے۔

علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل، آج لاہور روانہ ہوگی

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی ایک ٹیم علیمہ خان کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو چکی ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی، جس میں علیمہ خان کی گرفتاری متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter