راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (ATC) نے ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ وارنٹ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر 2022 کے احتجاج کے کیس میں جاری کیے گئے، جس میں علیمہ خان کو شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت میں علیمہ خان سمیت دیگر شریک ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی۔ علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے عدالت میں ان کی عدم پیشی کے جواز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی، جو عدالت نے رد کر دی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
گھیراؤ جلاؤ کیس کی کارروائی اب کل تک ملتوی کر دی گئی ہے، جب علیمہ خان کو عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ کیس پی ٹی آئی کے نومبر 2022 کے احتجاج سے متعلق ہے، جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپوں کے الزامات شامل ہیں۔