رواں سال پاکستان میں شدید سردی کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں موسم سرما کی شدت اس سال معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتے ہیں، خاص طور پر شمالی علاقوں میں یہ رجحان واضح طور پر محسوس کیا جائے گا۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال سردیوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، جبکہ جنوری کے آخر میں کچھ بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کی کمی کے باعث فضائی آلودگی بڑھ سکتی ہے اور اسموگ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کو اسموگ سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں بھی موسم سرما کے دوران فضائی معیار متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر صبح و شام کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter