پنجاب میں مزید بڑی بارشوں کا کوئی امکان نہیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب، عرفان علی کاٹھیا نے اعلان کیا ہے کہ مون سون کا دسواں اسپیل ختم ہو چکا ہے، اور آئندہ دنوں میں پنجاب میں مزید کسی بڑی بارش کا امکان نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں میں اب کسی نئے آبی ریلے کی آمد متوقع نہیں، جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگلے ایک سے دو روز میں معمول پر آ جائے گی۔

latest urdu news

سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں 66 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے، جس سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 80 ہزار سے زائد افراد اس وقت صوبے بھر کے مختلف سرکاری ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں جہاں انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، جلال پور پیروالا سے 2,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

پنجاب میں مون سون کے 10ویں اسپیل کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

عرفان علی کاٹھیا نے واضح کیا کہ اگرچہ بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے، تاہم پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے اب بھی مکمل الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter