9 مئی کے واقعات اوربھارت کےحملوں میں کوئی خاص فرق نہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور دشمن ملک بھارت کے اقدامات میں کوئی خاص فرق نہیں، دونوں نے ملک کی سلامتی کو نشانہ بنایا۔

سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے لیپ ٹاپ کو وائرس سے بچایا جاتا ہے، اسی طرح ذہن کو بھی سیاسی گمراہی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے خیالات کو منفی اثرات سے محفوظ رکھیں۔

latest urdu news

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، جس طرح دشمن ہماری دفاعی قوت کو نشانہ بناتا ہے، ویسا ہی حملہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے اندر سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ، مگر ملکی افواج پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن طیاروں کو 9 مئی کو جلایا گیا، انہی نے دشمن کے جدید جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ ایسی حرکات وہی کرتے ہیں جو دہشتگردی کی راہ پر چل پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی فتنہ یا انتشار کا حصہ نہ بنیں، اپنے وطن کے خلاف ہرگز زبان نہ چلائیں اور دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلکہ قوم کی مضبوطی اور یکجہتی کا نشان بنیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter