مریم نواز کے دور کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت سے متعلق تاحال کوئی آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی، جو رپورٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ دراصل سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دور کی ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے مونس الٰہی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو آڈٹ رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے اس میں مالی سال 2023-24 درج ہے، جو مریم نواز کا دور نہیں بلکہ پرویز الٰہی کا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ رپورٹ ابھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی پیش نہیں کی گئی۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں 12.1 ارب روپے کی جعلی رسیدوں کا انکشاف ہوا، جبکہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی طویل داستان ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں یہاں انصاف کی امید نہیں تو مریخ چلے جائیں۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کیے جا رہے ہیں، اور ورلڈ بینک کے تعاون سے نشیبی علاقوں کی بہتری پر کام جاری ہے۔ فیصل آباد میں میٹرو منصوبے پر جولائی سے کام شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت جاری ہے، سرگودھا میں کارڈیالوجی اسپتال فعال ہو چکا ہے، جبکہ ایک ہزار بستروں پر مشتمل کینسر اسپتال بھی جلد شروع ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے 22 ارب روپے کے واجبات مریم نواز کی حکومت نے ادا کیے، جبکہ ساہیوال اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیا اور ذمہ داروں کو گرفتار کرایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter