مریم نواز کے دور کی کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کا سب سے بڑا ٹریڈ مارک شفافیت ہے، پی ٹی آئی فیک نیوز پھیلا رہی ہے۔

لاہور، صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورِ حکومت کی تاحال کوئی آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی، اور جو لوگ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دعوے کر رہے ہیں وہ محض فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت کو ترجیح دی جا رہی ہے، یہی ان کے دور کا ٹریڈ مارک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت کسانوں کے نام پر گندم ذخیرہ کرکے پیسوں کی ہیرا پھیری کرتی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، ڈالہ کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کے مثبت چرچے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واضح کیا تھا کہ کوئی چور یا ڈاکو سرِ عام نہیں پھرے گا۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ گروپ ہر معاملے میں پروپیگنڈا کرتا ہے، یہاں تک کہ پاک بھارت کشیدگی جیسے حساس مواقع پر بھی ان کے یوٹیوبرز اشتعال انگیزی پھیلاتے رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے کہ بیٹی کو بھی سیاسی میدان میں لائیں، مگر سیاست کے نام پر فساد پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت کا نوٹس

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس پر بھی پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر جھوٹ گھڑ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کیے اور تمام مسالک نے مذہبی ہم آہنگی کا مثالی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ایک وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو امن ایوارڈ پیش کیا، جو اُن کی قیادت پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورِ حکومت کو شفافیت، سماجی ہم آہنگی اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے نمایاں قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حزبِ اختلاف کی جانب سے مسلسل الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter