سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک نئی ویڈیو نے اداکار احد رضا میر اور دنانیر مبین کی مبینہ قربتوں کی افواہوں کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔
وائرل کلپ میں دونوں فنکاروں کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سمندر کنارے ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان کچھ خاص چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، احد رضا میر اور دنانیر نہ صرف ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ احد کی کزن کی شادی میں بھی بطور مہمان شریک ہو چکے ہیں، جہاں ان کی موجودگی نے توجہ کا مرکز بننے میں دیر نہیں کی۔
دونوں فنکار ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس میں ان کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین نے خوب سراہا۔ اب مداح چاہتے ہیں کہ یہ جوڑی اسکرین سے ہٹ کر حقیقت میں بھی قائم ہو۔
سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا:
"احد کو چاہیے دنانیر سے شادی کر لے، دونوں ایک ساتھ بہت پیارے لگتے ہیں۔”