دو بجلی میٹرز پر پابندی کی خبر جھوٹی قرار ، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور ڈویژن نے حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رہائشی مقامات پر بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ یہ خبر سراسر غلط، بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق ایسی جھوٹی خبریں نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کرتی ہیں بلکہ پیکا ایکٹ کے تحت یہ قابلِ سزا جرم بھی ہے، پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ آج بھی مروجہ قوانین کے تحت رہائشی مقامات پر دوسرا بجلی کا میٹر حاصل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ جگہ علیحدہ پورشن، علیحدہ داخلی راستہ، سرکٹ اور کچن پر مشتمل ہو۔

latest urdu news

بیان میں مزید کہا گیا کہ بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پہلے سے ہی قانونی طریقہ کار موجود ہے اور یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی کے درست اور شفاف استعمال کے لیے متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے مکمل تعاون کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے یہ افواہ پھیلائی جا رہی تھی کہ حکومت نے رہائشی علاقوں میں دوسرے بجلی میٹر کے اجرا پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جس پر پاور ڈویژن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter