15
اسلام آباد میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی جے تھری ایوارڈ شو میں مختلف کیٹیگریز میں نمایاں شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سب کی توجہ حاصل کرنے والی کیٹیگری ”بیسٹ یوٹیوبر“ میں عوامی ووٹنگ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والوں کا فیصلہ کیا گیا۔
نیوز الرٹ کے اینکر وسیم ہاشمی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور صرف دس دنوں میں ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد وسیم ہاشمی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہایہ کامیابی میری محنت اور آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈی جے تھری ایوارڈز کا انعقاد ہوا، اور اس میں شائقین اور میڈیا نے بھرپور شرکت کی۔
