آن لائن ارننگ کی لالچ دے کر ‘آئی ٹی وی’ نامی ایپلیکیشن پاکستانی صارفین کے 2.3 ارب روپے لے کر اچانک غائب ہو گئی ہے۔
اس ایپ نے خود کو برطانوی نشریاتی ادارے ITV سے منسوب کر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا، جبکہ حقیقت میں اس کا اس ادارے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپ کے دفتر کے باہر بہت سے لوگ جمع ہیں، جنہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور جنہوں نے ایپ میں رقم جمع کرائی تھی، وہ اپنے پیسوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع
‘آئی ٹی وی’ ایپ نے صارفین کو آسان کمائی کا جھانسہ دے کر رقم جمع کروائی، مگر رقم نکالنے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ جعلی رسیدیں جاری کرتی رہی، کوئی شناختی تصدیق نہیں ہوتی تھی، اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے جھوٹے اصول بتائے جاتے تھے۔
ماہرین کے مطابق، کچھ ویب سائٹس نے اس ایپ کو اچھے ریٹنگز دے کر محفوظ دکھانے کی کوشش کی، لیکن حقیقت میں یہ ایک بڑا فراڈ نکلا۔ ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی مشکوک ایپس اور پلیٹ فارمز سے دور رہیں کیونکہ فراڈیے جعلی پلیٹ فارم کو بھی اصلی جیسا بنا کر پیش کر سکتے ہیں۔
یہ واقعہ آن لائن فراڈ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ایک اور مثال ہے، جس میں صارفین کو ہوشیار رہنے اور صرف مستند ذرائع سے ہی آن لائن سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔