گیس کنکشن کس کو پہلے ملے گا؟ نئے طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس صارفین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے واضح کر دیا ہے کہ نئے گیس کنکشن کے لیے سب سے پہلے ان درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے ہی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔

latest urdu news

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق، اس وقت تقریباً 39 ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں۔ منصوبے کے تحت پہلے سال میں 3 لاکھ جبکہ دوسرے سال 6 لاکھ نئے کنکشن دیے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

کنکشن فیس:

  • 10 مرلے تک کے گھروں کے لیے: 21,000 روپے
  • 10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے: 23,000 روپے
  • سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے

درخواست دینے کا طریقہ:

  • صارفین کنکشن فارم سوئی گیس کے ریجنل دفاتر یا آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
  • فارم کو بڑے حروف (Capital Letters) میں بھرنا لازمی ہوگا۔
  • فارم کی منظوری نیٹ ورک کی دستیابی پر منحصر ہوگی۔

گیس بلوں میں 70 فیصد تک کمی: پاکستانی اسٹارٹ اپ کی انقلابی ایجاد

درکار دستاویزات:

  • قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
  • ہمسایہ جائیداد کا گیس بل

درخواست جمع کروانے کے بعد SNGPL کی ٹیم متعلقہ جگہ کا معائنہ کرے گی، اور اگر تکنیکی طور پر ممکن ہوا تو پروپوزل لیٹر یا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا، جس میں انسٹالیشن کے اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست بھی شامل ہوگی۔

اہم نوٹ:

  • نئے کنکشن صرف اوگرا سے منظور شدہ RLNG معاہدے پر دستخط کے بعد دیے جائیں گے۔
  • نئی درخواستوں کا سلسلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شروع ہو گا۔
  • یہ اقدام صارفین کو کم لاگت میں گیس کی سہولت فراہم کرنے اور SNGPL کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter