استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی: سفارتی ذرائع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کیا ہے۔ پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق و میرٹ پر مبنی ہے، جسے غیرجانبدار ممالک نے تسلیم کیا اور اس کی تائید کی ہے۔

latest urdu news

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اور پُرعزم رویہ اپنایا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مذاکرات کے دوران تعطل کی وجوہات کو منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کیا اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں 7 نومبر کو مکمل ہوا۔ پاکستان نے ترکی اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا، تاہم افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ گزشتہ چار سال میں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت نے دہشتگرد عناصر کو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیا، اور پاکستان نے بار بار ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا، مگر طالبان اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیتے رہے۔ مذاکرات میں افغان فریق نے بحث کو خلل انداز موضوعات کی طرف موڑ کر اصل مسئلے کو دھندلا کرنے کی کوشش کی۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان اپنی اخلاقی برتری اور سفارتی مہارت کے ذریعے خطے کی صورتحال کو مستحکم کرنے میں سنجیدہ اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter