8
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کر کے انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارک باد دی، جس میں رانا ثناء اللّٰہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔
نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے، اور اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔
