منفی سوچ سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، شرجیل انعام میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور ترقی کے لیے مثبت رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

latest urdu news

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ 21 لاکھ خاندانوں کو مفت رہائش فراہم کر رہی ہے، اور صوبے میں سائبر نائف کے علاج کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بڑی بیماریوں کا علاج بھی مفت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی پورے پاکستان کو فراہم کی جا رہی ہے اور اس بجلی کے ذریعے دنیا کو دو صدیوں تک توانائی برآمد کی جا سکتی ہے۔ شرجیل میمن نے ایوان صدر کو ملک کے تمام شہریوں کے لیے کھلا ایوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مختلف ادارے اپنے پروگرام اور تقریبات منعقد کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کو پتہ تھا ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی، الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں تھی، شرجیل میمن

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مثبت سوچ اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے سے ہی ملک کو درپیش مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter