ہفتہ, 31 مئی , 2025

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی وارننگ جاری کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، آندھی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا ہے، خاص طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں خبردار کیا گیا ہے۔

latest urdu news

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئے موسمی سلسلے کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک آندھی، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب اور جنوبی مشرقی پنجاب میں بھی ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، چاسدہ، صوابی اور مردان میں بھی اسی طرح کا موسم متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب کے رحیم یارخان اور صادق آباد میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ ہے۔ آزادکشمیر میں مظفرآباد اور وادی نیلم میں آندھی، طوفان اور شدید بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے رحیم یارخان اور صادق آباد میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر PDMA پنجاب نے بھی الرٹ جاری کیا ہے جس کی تفصیل یہاں ملاحظہ کریں:
👉 PDMA پنجاب کا طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ

مزید برآں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے یہ ایڈوائزری ملک میں موسمی تبدیلیوں اور موسلادھار بارشوں کے دوران ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے جاری کی گئی ہے تاکہ وقت پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter