این سی سی آئی کے لاہور اور اسلام آباد دفاتر میں افسران لاپتہ، ہیڈ آفس سمیت صورتحال خراب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کے لاہور سے پانچ اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتہ ہونے کے بعد ہیڈ آفس سمیت تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض افسران خود سے غیر حاضری اختیار کر رہے ہیں اور بعض بیرون ملک جانے کی تیاری میں ہیں۔

latest urdu news

ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی کے فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈ آفس کے 12 سے 15 افسران دفتر نہیں آ رہے۔ ہیڈ آفس میں چار افسر گزشتہ تین ہفتے سے دفتر حاضر نہیں ہوئے جبکہ ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او فرانس جا چکے ہیں، اور ایک افسر دو ہفتے کی چھٹی پر امریکا میں ہیں۔

ایک افسر کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں۔ این سی سی آئی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔ اس صورتحال کے بعد دفاتر کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے اور عملے کی غیر حاضری انتظامی مسائل کا سبب بن رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter