این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور: سرفراز چوہدری بھی شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے چار افسران کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کے جن افسران کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ مجید شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں افسران کے استعفے 20 نومبر سے مؤثر سمجھے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ استعفے انتظامی سطح پر منظور کیے گئے ہیں، تاہم ان کی وجوہات سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق ان افسران کے خلاف مختلف نوعیت کے الزامات اور تحقیقات زیر بحث رہیں، جس کے بعد استعفوں کا فیصلہ سامنے آیا۔

این سی سی آئی اے کے تمام پرانے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے کے افسر سرفراز چوہدری پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اسی کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض تفتیشی افسر کے طور پر تعینات تھے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے، جو تاحال قانونی عمل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter