نواز شریف ایٹمی دھماکوں سے گریز چاہتے تھے، کابینہ نے مجبور کیا، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن وزیرِاعظم نواز شریف کی ’’کانپیں ٹانگ گئی تھیں‘‘ اور انہوں نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اس وقت امریکا کے ساتھ ایک ایسی ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کے تحت پاکستان ایٹمی دھماکوں سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کابینہ میں موجود شخصیات، جن میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم)، گوہر ایوب خان، مجید نظامی، راجہ ظفرالحق اور شیخ رشید شامل تھے، نے بھرپور دباؤ ڈالا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کو بھی فوری ردعمل دینا چاہیے۔ عمر ایوب کے مطابق ان شخصیات کے اصرار پر ہی کابینہ نے بالآخر ایٹمی دھماکوں کی منظوری دی۔

اسلام آباد میں علیحدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کی میراث نہیں بلکہ پوری قوم، ہمارے سائنسدانوں اور مسلح افواج کی قربانیوں کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن دشمن کے خلاف قومی اتحاد اور سائنسی خودمختاری کی علامت ہے۔

شیخ وقاص نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اُن سے جبری طور پر سرعام معذرت کروائی گئی، جس کی مذمت صرف بانی تحریک انصاف نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہماری قوم کے سچے ہیرو تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter