نواز شریف نے بڑے دھڑوں کو متحد کرنے کا ٹاسک سعد رفیق کو سونپ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے نواز شریف نے پارٹی اختلافات ختم کرانے اور کمپین کی نگرانی کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو دے دی۔

لاہور، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے لیے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سعد رفیق کو ہدایت دی ہے کہ وہ حلقے کے بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کریں اور ٹکٹ ہولڈر امیدوار حافظ میاں نعمان کی مکمل حمایت کو یقینی بنائیں۔ اس مقصد کے لیے سعد رفیق نے پہلے ہی لیگی رہنماؤں رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کی ہے، جہاں انہوں نے نواز شریف کا پیغام پہنچایا کہ اختلافات بالائے طاق رکھ کر پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے سب متحد ہو جائیں۔

مزید برآں، نواز شریف نے سعد رفیق کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضمنی انتخاب کی مہم کے تمام امور کی براہ راست نگرانی کریں تاکہ پارٹی کو بھرپور کامیابی مل سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق آج مسلم لیگ (ن) کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ این اے 129 کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اہم امتحان ہوگا، اور اندرونی اختلافات ختم کرنا پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter