پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور دفاع جیسے اہم قومی معاملات پر سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال دینا نہ صرف ایک مثبت روایت ہے بلکہ قومی اتحاد کا مظہر بھی ہے۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور دفاعی معاملات پر پارلیمنٹ کے متفقہ مؤقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے سینیٹ میں تمام جماعتوں کی طرف سے ملکی دفاع پر متفقہ قرارداد منظور ہونے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ قومی یکجہتی اور جمہوری اداروں کے مضبوط کردار کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر متحرک اور ذمہ دار کردار قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کارکردگی سے نواز شریف کو تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے سے ملکی دفاع کے حوالے سے قرارداد منظور کی