نواز شریف کی وزیراعظم سے ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پارٹی صدر میاں نواز شریف اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آج شیڈول ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لیگ کے دیگر متعلقہ فریقین کے درمیان اہم اجلاس کچھ دیر بعد متوقع ہے، جس میں پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد یا ملتوی کیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے سے پہلے چار لیگ میچز باقی رہ گئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter