بشریٰ بی بی کی بہن کو غلط فہمی ہوئی ہوگی، نورین نیازی کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "انہیں شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی ہو۔”

نورین نیازی نے یہ بات اپنی بہن علیمہ خان کے ہمراہ راولپنڈی کے داہگل ناکے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ صحافی نے جب مریم ریاض کے بیان پر سوال کیا تو نورین نیازی نے کہا کہ "یہ سب باتیں اپنی جگہ، لیکن کوئی یہ کیوں نہیں پوچھ رہا کہ انڈا کس نے پھینکا؟”

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ "نعیم پنجوتھہ نے جو کیا، اس کا جواب وہ خود دے سکتے ہیں۔ ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ انڈے کا واقعہ ہوا اور اس پر بات ہونی چاہیے۔”

علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس کا دعویٰ

واضح رہے کہ علیمہ خان پر حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انڈا پھینکا گیا تھا، جس پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ڈراما لگا ہوا ہے، سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter