6
قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
تاہم، 2 اکتوبر کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے باعث اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔
یہ فیصلہ تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر لیا گیا ہے۔
اجلاس کچھ دیر بعد سپیکر کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوگا اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔