پٹرول سبسڈی محدود کرنے کا فیصلہ، ہر موٹر سائیکل مالک اہل نہیں ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے طریقہ کار کو محدود کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت ہر موٹر سائیکل رکھنے والا شہری اس سہولت کا مستحق نہیں ہوگا۔

latest urdu news

صوبائی وزیر اطلاعات Uzma Bukhari نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد جو ایک سے زیادہ موٹر سائیکلوں کے مالک ہیں یا جن کے پاس گاڑی بھی موجود ہے، ان کے لیے الگ قواعد و ضوابط ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو فیول سبسڈی “کسان کارڈ” کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ جن کسانوں نے ابھی تک یہ کارڈ حاصل نہیں کیا، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ وہ حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

کشیدگی کے باوجود تیل کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ‘ٹارگٹڈ ریلیف’ دیں گے: محمد اورنگزیب

صوبائی وزیر کے مطابق وزیر اعلیٰ Maryam Nawaz اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے خاصی فکرمند ہیں۔ بیرون ملک سے دالوں کی درآمد میں تاخیر کے باعث وقتی مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنے کی نئی فصل جلد مارکیٹ میں آنے سے صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں، بصورت دیگر متعلقہ ادارے سخت کارروائی کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter