نارووال کے قریب ٹرین حادثے کا شکار، ٹریک پر آمدورفت معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیوں کے شاک ٹوٹنے سے کالا خطائی اسٹیشن کے قریب حادثہ، ریلوے ٹریفک متاثر

نارووال: لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ مسافر ٹرین آج اُس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب اس کی بوگیوں کے شاک ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ کالا خطائی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

latest urdu news

بوگیوں کے شاک ٹوٹنے سے ٹرین کو فوری طور پر روکا گیا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ ریلوے حکام نے فوری طور پر مرمتی ٹیم کو روانہ کر دیا ہے تاکہ متاثرہ ٹرین کو بحال کیا جا سکے اور ٹریک کو کلیئر کیا جا سکے۔

حادثے کے بعد مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ریلوے آپریشنز بھی متاثر ہو گئے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے میں آئے روز فنی خرابیوں اور پرانی بوگیوں کے باعث حادثات کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بروقت مینٹیننس کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter