104
مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی سے متعلق خبریں بے بنیاد نکلیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر اور تصویر جھوٹی ہیں۔ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
ڈی پی او کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹو دراصل کسی اور ملک کی ہے جسے غلط رنگ دے کر پھیلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیک تصویر اور پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ناران سمیت خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔ سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ پرامن اور محفوظ ماحول میں سیر و تفریح کرسکیں۔