نائلہ کیانی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور بلند چوٹی سر کرنے کے لیے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

اس بار ان کا ہدف نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جونگا ہے، جس کی بلندی 8,586 میٹر ہے۔

نائلہ کیانی اس وقت چوٹی کے بیس کیمپ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں، جہاں وہ تقریباً سات دن کی ٹریکنگ کے بعد پہنچیں گی۔

نائلہ کا عزم ہے کہ وہ اسی ماہ کے آخر میں یہ چوٹی بھی سر کریں گی۔ اگر وہ یہ کامیابی حاصل کرتی ہیں تو یہ ان کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہویں چوٹی ہو گی۔

یاد رہے کہ نائلہ کیانی پہلے ہی آٹھ ہزار میٹر سے بلند گیارہ چوٹیاں سر کر چکی ہیں اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

یاد رہے کہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے میں کوہ پیماؤں کو بہت مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، بالخصوص سخت موسمی حالات جن میں چوٹیاں سر کرنا تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter